فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سَيَّارٌ، يَعْنِي: ابْنَ حَاتِمٍ ، قَالَ: نَا جَعْفَرٌ، يَعْنِي: ابْنَ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: نَا مَالِكٌ، يَعْنِي: ابْنَ دِينَارٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، مَنْ كَانَ حَامِلَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: كَأَنَّكَ رَخِيُّ الْبَالِ، فَغَضِبْتُ وَشَكَوْتُهُ إِلَى إِخْوَانِهِ مِنَ الْقُرَّاءِ قُلْتُ: أَلَا تَعْجَبُونَ مِنْ سَعِيدٍ؟ إِنِّي سَأَلْتُهُ: مَنْ كَانَ حَامِلَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: إِنَّكَ لَرَخِيُّ الْبَالِ، قَالُوا: أَرَأَيْتَ حِينَ تَسْأَلُهُ وَهُوَ خَائِفٌ مِنَ الْحَجَّاجِ قَدْ لَاذَ بِالْبَيْتِ، كَانَ حَامِلَهَا عَلِيٌّ .مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ اے ابو عبداللہ! رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا اٹھانے والے کون تھے؟
انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ”«كَأَنَّكَ رَخِيُّ الْبَالِ» (شاید تم بہت ہی بے فکر ہو)۔“
پس مجھے غصہ آ گیا اور میں نے قراء میں سے ان کے ساتھیوں سے ان کی شکایت کی اور کہا: ”کیا تمہیں سعید رحمہ اللہ پر تعجب نہیں ہوتا؟ میں نے ان سے سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ کا علم بردار کون تھا، تو انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ تم تو بڑے بے فکر ہو۔“
انہوں نے کہا: ”کیا تم نے غور نہیں کیا کہ جس وقت تم ان سے یہ سوال کر رہے تھے، وہ حجاج کے خوف سے بیت اللہ میں پناہ لیے ہوئے تھے؟ (بہر حال) جھنڈا اٹھانے والے سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔“