❮
❯
حدیث نمبر: 1133
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ الزَّهْرَانِيُّ قَثَنَا أَبِي قَثَنَا هِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ، إِذْ جَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَلَمْ يَجِدْ مَجْلِسًا، فَتَزَحْزَحَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ أَجْلَسَهُ إِلَى جَنْبِهِ، فَسُرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا صَنَعَ ثُمَّ قَالَ: "أَهْلُ الْفَضْلِ أَوْلَى بِالْفَضْلِ، وَلَا يَعْرِفُ لِأَهْلِ الْفَضْلِ فَضْلَهُمْ إِلَّا أَهْلُ الْفَضْلِ" .
ترجمہ

امام حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ اسی اثنا میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تشریف لائے لیکن انہیں بیٹھنے کی جگہ نہ ملی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے لیے اپنی جگہ سے تھوڑا سرک گئے اور انہیں اپنے پہلو میں بٹھا لیا، جس پر نبی کریم ﷺ خوش ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اہلِ فضیلت ہی اکرام و نوازش کے زیادہ حقدار ہیں، اور صاحبانِ فضل کی قدر و منزلت کو صرف وہی پہچانتے ہیں جو خود صاحبِ فضل ہوں۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1133
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: موضوع كسابقه وهو مرسل أيضاً . . »
«تاريخ بغداد للخطيب: 105/3»