فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1121
وَكَتَبَ إِلَيْنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، قَثَنَا جَنْدَلُ بْنُ وَالِقٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبَّادٍ الْكَلْبِيِّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ الصُّغْرَى، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ ابْنَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فَقَالَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَاهَى بِكُمْ وَغَفَرَ لَكُمْ عَامَّةً، وَلِعَلِيٍّ خَاصَّةً، وَإِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ غَيْرَ مُحَابٍ بِقَرَابَتِي، إِنَّ السَّعِيدَ كُلَّ السَّعِيدِ حَقَّ السَّعِيدِ مَنْ أَحَبَّ عَلِيًّا فِي حَيَاتِهِ وَبَعْدَ مَوْتِهِ" .ترجمہ
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما، سیدہ فاطمہ بنت محمد ﷺ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ عرفہ کی شام ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے تم پر (فرشتوں کے سامنے) فخر فرمایا اور تم سب کی عمومی طور پر مغفرت فرمائی، اور علی کی خصوصی طور پر؛ اور میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں، میں اپنی قرابت داری کی بنا پر کسی کی طرف داری کرنے والا نہیں ہوں؛ یقیناً کامل سعادت مند اور حقیقی معنوں میں خوش نصیب وہ ہے جس نے علی سے ان کی زندگی میں اور ان کی وفات کے بعد محبت کی“۔“