فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 112
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنْ أَبِي إِسْمَاعِيلَ كَثِيرٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: كَانَ أَوَّاهًا مُنِيبَ الْقَلْبِ، يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ ، وَإِنَّ عُمَرَ نَاصَحَ اللَّهَ فَنَصَحَهُ اللَّهُ.ترجمہ
سیدنا ابوسریحہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے منبر پر فرمایا: ”وہ اللہ کے حضور بہت زیادہ گریہ و زاری کرنے والے اور رجوع کرنے والے دل کے مالک تھے، یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ؛ اور بے شک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اخلاص و سچائی کا معاملہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ فرمایا۔“