فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1099
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَثَنَا أَبُو حَرْبِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَرَجُلٌ آخَرُ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَا: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنْ نَفْسِهِ فَقَالَ: إِنِّي أُحَدِّثُ بِنِعْمَةِ رَبِّي، كُنْتُ وَاللَّهِ إِذَا سَأَلْتُ أُعْطِيتُ، وَإِذَا سُكِتَ ابْتَدَيْتُ، فَبَيْنَ الْجَوَانِحِ مِنِّي عِلْمٌ جَمٌّ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے خود ان کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں اپنے رب کی نعمت کا تذکرہ کر رہا ہوں؛ اللہ کی قسم! میرا حال یہ تھا کہ جب میں (نبی کریم ﷺ سے) سوال کرتا تو مجھے (علم) عطا کیا جاتا، اور جب میں خاموش رہتا تو آپ ﷺ خود مجھ سے (کلام کی) ابتدا فرماتے، میرے پہلوؤں کے درمیان علمِ کثیر موجود ہے۔“