فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1098
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أُرَاهُ عَنْ سَعِيدٍ ، قَالَ: لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَلُونِي، إِلَّا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ. ترجمہ
یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ (میرا گمان ہے کہ انہوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے) بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ کے اصحاب میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہتا تھا کہ: ”مجھ سے سوال کرو“، سوائے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے۔“