فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَا: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاضِيًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي شَابٌّ وَتَبْعَثُنِي إِلَى ذَوِي أَسْنَانٍ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ. هَذَا لَفْظُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَزَادَ دَاوُدُ فِي حَدِيثِهِ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي وَقَالَ: "ثَبَّتَكَ اللَّهُ وَسَدَّدَكَ" ، وَفِي حَدِيثِ أَبِي الرَّبِيعِ: فَمَا اخْتَلَفَ عَلَيَّ بَعْدَ ذَلِكَ الْقَضَاءُ.سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے قاضی بنا کر بھیجا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں ابھی نوجوان ہوں اور آپ مجھے بڑی عمر والے لوگوں کی طرف بھیج رہے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے میرے لیے چند دعائیں فرمائیں۔“
یہ ابوربیع رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں، جبکہ داود رحمہ اللہ نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے کہ: ”پھر آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا اور فرمایا: «ثَبَّتَكَ اللَّهُ وَسَدَّدَكَ» ”اللہ تجھے ثابت قدم رکھے اور تیری زبان کو درست رکھے۔“ “
اور ابوربیع رحمہ اللہ کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے بعد کبھی بھی فیصلے مجھ پر مشتبہ نہیں رہے۔“