فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، سَنَةَ تِسْعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ، قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ أَنَّهُ ذُكِرَ عَلِيٌّ عِنْدَ رَجُلٍ وَعِنْدَهُ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: أَتَذْكُرُ عَلِيًّا ، إِنَّ لَهُ مَنَاقِبَ أَرْبَعًا، لِأَنْ تَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا. وَذَكَرَ حُمْرَ النَّعَمِ وَقَوْلَهُ: "لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ" ، وَقَوْلَهُ: أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى "، وَقَوْلَهُ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ" ، وَنَسِيَ سُفْيَانُ وَاحِدَةً.ربیعہ الجرشی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا گیا جبکہ اس کے پاس سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ موجود تھے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم علی (رضی اللہ عنہ) کا ذکر کرتے ہو؟ حالانکہ ان کے چار ایسے مناقب ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی مجھے میسر ہوتا تو وہ مجھے فلاں فلاں چیز یعنی سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ محبوب ہوتا۔“ اور انہوں نے آپ ﷺ کے ان ارشادات کا ذکر کیا: «لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ» ”میں ضرور (ایسے شخص کو) جھنڈا عطا کروں گا“، اور «أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى» ”تم میرے لیے اسی مقام پر ہو جو ہارون (علیہ السلام) کا موسیٰ (علیہ السلام) کے لیے تھا“، اور «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں“۔
اور سفیان رحمہ اللہ ایک (فضیلت) بھول گئے۔