❮
❯
حدیث نمبر: 1080
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ ، قَثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي طَرِيفُ بْنُ عِيسَى، وَهُوَ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، قَالَ: لَقِيتُ ثَوْبَانَ ، فَرَأَى عَلَيَّ ثِيَابًا فَقَالَ: مَا تَصْنَعُ بِهَذِهِ الثِّيَابِ؟ وَرَأَى فِي يَدَيَّ خَاتَمًا فَقَالَ: مَا تَصْنَعُ بِهَذَا الْخَاتَمِ؟ إِنَّمَا الْخَوَاتِيمُ لِلْمُلُوكِ، قَالَ: فَمَا اتَّخَذْتُ بَعْدَهُ خَاتَمًا، قَالَ: فَحَدَّثَنَا ثَوْبَانُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا لِأَهْلِ بَيْتِهِ فَذَكَرَ عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَغَيْرَهُمَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ أَنَا؟ قَالَ: فَسَكَتَ، ثُمَّ قُلْتُ: أَمِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ أَنَا؟ قَالَ: فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: "نَعَمْ، مَا لَمْ تَقُمْ عَلَى سُدَّةٍ، أَوْ تَأْتِي أَمِيرًا تَسْأَلُهُ" .
ترجمہ

یوسف بن عبد الحمید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میری ملاقات سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے مجھ پر (عمدہ) لباس دیکھا تو فرمایا: ”تم یہ کپڑے کیوں پہنتے ہو؟“ اور انہوں نے میرے ہاتھ میں انگوٹھی دیکھی تو فرمایا: ”تم اس انگوٹھی کا کیا کرتے ہو؟ انگوٹھیاں تو بادشاہوں ہی کے لیے ہیں۔“ یوسف رحمہ اللہ کہتے ہیں: چنانچہ میں نے اس کے بعد کبھی انگوٹھی نہیں پہنی۔
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے ہمیں بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے اہل بیت کے لیے دعا فرمائی، جس میں آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کے علاوہ دیگر (اہلِ بیت) کا تذکرہ فرمایا، تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں بھی اہل بیت میں سے ہوں؟“ آپ ﷺ خاموش رہے۔ میں نے دوبارہ عرض کیا: ”کیا میں بھی اہل بیت میں سے ہوں؟“ آپ ﷺ پھر خاموش رہے۔ پھر تیسری مرتبہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، جب تک تم کسی (حاکم کے) دروازے پر نہ کھڑے ہو، یا کسی امیر کے پاس جا کر اس سے سوال نہ کرو۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1080
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: طريف بن عيسى العنبري ويوسف بن عبدالحميد سكت عنهما البخاري وابن أبي حاتم والباقون ثقات . . »
«المعجم الاوسط للطبراني: 98/3»