فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَاجِشُونُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ: "أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ ، مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ؟" قَالَ سَعِيدٌ: فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُشَافِهَ بِذَلِكَ سَعْدًا ، فَلَقِيتُهُ فَذَكَرْتُ لَهُ مَا ذَكَرَنِي عَامِرٌ ، قَالَ: فَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ثُمَّ قَالَ: اسْتَكَّتَا إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.سعید بن مسیب رحمہ اللہ، عامر بن سعد رحمہ اللہ سے اور وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم میرے لیے اسی مقام پر ہو جو مقام موسیٰ علیہ السلام کے ہاں ہارون علیہ السلام کا تھا، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں؟“
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے پسند کیا کہ میں خود بالمشافہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کروں، چنانچہ میں ان سے ملا اور ان سے اس بات کا تذکرہ کیا جو مجھ سے عامر نے بیان کی تھی، تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھیں اور فرمایا: «اسْتَكَّتَا» ”یہ دونوں بہرے ہو جائیں اگر میں نے یہ بات نبی ﷺ سے خود نہ سنی ہو۔“ “