فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1063
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا الْوَرْكَانِيُّ ، قَثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْوَضَّاحِ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا مَرَّ بِجَارِيَةٍ تَبْتَاعُ مِنْ لَحَّامٍ، فَقَالَتْ: زِدْنِي، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ عَلِيٌّ فَقَالَ: زِدْهَا، وَيْحَكَ؛ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِبَرَكَةِ الْبَيْعِ.ترجمہ
ابو الوضاح الشیبانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ ایک لڑکی کے پاس سے گزرے جو ایک قصاب سے خریداری کر رہی تھی، اس نے کہا: ”مجھے (کچھ) زیادہ دیں“، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اسے زیادہ دے دو، تمہارا بھلا ہو؛ کیونکہ یہ خرید و فروخت میں برکت کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔“