فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْحَاسِبُ ، سَنَةَ تِسْعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ، قَثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْوَرْكَانِيُّ ، قَثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ مُخْتَارٍ التَّمَّارِ ، عَنْ أَبِي مَطَرٍ الْبَصْرِيِّ ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا أَتَى أَصْحَابَ التَّمْرِ وَجَارِيَةٌ تَبْكِي عِنْدَ التَّمَّارِ فَقَالَ: "مَا شَأْنُكِ؟" قَالَتْ: بَاعَنِي تَمْرًا بِدِرْهَمٍ، فَرَدَّهُ مَوْلَايَ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهُ، قَالَ: يَا صَاحِبَ التَّمْرِ، خُذْ تَمْرَكَ وَأَعْطِهَا دِرْهَمَهَا، فَإِنَّهَا خَادِمٌ وَلَيْسَ لَهَا أَمْرٌ، فَدَفَعَ عَلِيًّا ، فَقَالَ لَهُ الْمُسْلِمُونَ: تَدْرِي مَنْ دَفَعْتَ؟ قَالَ: لَا، قَالُوا: أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَصَبَّ تَمْرَهَا وَأَعْطَاهَا دِرْهَمَهَا، قَالَ: أُحِبُّ أَنْ تَرْضَى عَنِّي، قَالَ: مَا أَرْضَانِي عَنْكَ إِذَا أَوْفَيْتَ النَّاسَ حُقُوقَهُمْ.ابو مطر بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ کھجور فروشوں کے پاس تشریف لائے، وہاں ایک لونڈی ایک کھجور بیچنے والے کے پاس کھڑی رو رہی تھی، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اس نے مجھے ایک درہم کی کھجوریں بیچیں، میرے مالک نے وہ واپس کر دیں مگر یہ انہیں قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے کھجور والے! اپنی کھجوریں واپس لے لو اور اسے اس کا درہم دے دو، کیونکہ یہ ایک خادمہ ہے اور اس کا اپنا کوئی اختیار نہیں ہے۔“ اس شخص نے (نادانی میں) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دھکا دے دیا، تو مسلمانوں نے اس سے کہا: ”کیا تم جانتے ہو تم نے کسے دھکا دیا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے بتایا: ”یہ امیر المؤمنین ہیں۔“
تب اس نے (فوراً) اس کی کھجوریں (واپس اپنے برتن میں) انڈیل لیں اور اسے اس کا درہم دے دیا اور عرض کیا: ”میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھ سے راضی ہو جائیں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم لوگوں کے حقوق پوری طرح ادا کرو گے تو اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا رضا مندی ہوگی۔“