فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1043
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا حَجَّاجٌ ، نَا حَمَّادٌ ، عَنِ الْكَلْبِيِّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ قَالَ لِعَلِيٍّ: أَلَسْتُ أَبْسَطَ مِنْكَ لِسَانًا، وَأَحَدَّ مِنْكَ سِنَانًا، وَأَمْلَأَ مِنْكَ حَشْوًا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوُونَ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا میں آپ کی نسبت زیادہ فصیح زبان والا، آپ سے زیادہ تیز نیزے والا اور آپ سے زیادہ صاحبِ ثروت و جمیعت نہیں ہوں؟“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوُونَ﴾ ”بھلا جو شخص مومن ہو وہ اس کی طرح ہو سکتا ہے جو فاسق ہو؟ یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔“