فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، نَا وُهَيْبٌ ، قَثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ : "لَأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَيْهِ" ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : فَمَا أَحْبَبْتُ الْإِمَارَةَ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ، فَتَطَاوَلْتُ لَهَا وَاسْتَشْرَفْتُ رَجَاءَ أَنْ يَدْفَعَهَا إِلَيَّ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَعَا عَلِيًّا فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ فَقَالَ: "قَاتِلْ وَلَا تَلْتَفِتْ حَتَّى يُفْتَحَ عَلَيْكَ" ، فَسَارَ قَرِيبًا ثُمَّ نَادَى: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَامَ أُقَاتِلُ؟ قَالَ: "حَتَّى يَشْهَدُوا أَلَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدْ مَنَعُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن فرمایا: ”میں ضرور یہ جھنڈا ایسے شخص کو عطا کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، اللہ اس کے ذریعے فتح عطا فرمائے گا۔“
وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اس دن سے پہلے کبھی امارت کی تمنا نہیں کی تھی، چنانچہ میں اس (جھنڈے) کی خاطر اپنا سر اٹھا اٹھا کر جھانکنے لگا اس امید پر کہ وہ مجھے دے دیا جائے۔“
پھر جب اگلا دن ہوا تو آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو طلب فرمایا اور جھنڈا ان کے سپرد کر دیا، پھر فرمایا: ”قتال کرو اور ادھر ادھر نہ دیکھنا یہاں تک کہ تمہیں فتح نصیب ہو جائے۔“
چنانچہ وہ تھوڑی دور چلے، پھر (مڑے بغیر) پکار کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں کس بنیاد پر ان سے قتال کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بات پر کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں؛ پس جب وہ یہ اقرار کر لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال محفوظ کر لیے سوائے اس کے (اسلامی) حق کے، اور ان کا (باطنی) حساب اللہ کے ذمے ہے۔“