فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لفَاطِمَةَ: "ائْتِينِي بِزَوْجِكِ وَابْنَيْكِ" ، فَجَاءَتْ بِهِمْ، فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ كِسَاءً فَدَكِيًّا، قَالَتْ: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "اللَّهُمَّ إِنَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ ، فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَرَفَعْتُ الْكِسَاءَ لِأَدْخُلَ مَعَهُمْ، فَجَذَبَهُ مِنْ يَدِي وَقَالَ: "إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ" .ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔“
پس وہ انہیں لے آئیں تو آپ ﷺ نے ان پر ایک فدکی چادر ڈال دی، ام المومنین فرماتی ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک اس پر رکھا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ ، فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! یہ محمد (ﷺ) کی آل ہیں، پس تو اپنی رحمتیں اور برکتیں محمد (ﷺ) پر اور آلِ محمد (ﷺ) پر نازل فرما، یقیناً تو ہی نہایت تعریف والا اور بڑی بزرگی والا ہے۔“
ام المومنین فرماتی ہیں کہ میں نے چادر اٹھائی تاکہ میں بھی ان کے ساتھ (اس کے نیچے) داخل ہو جاؤں، تو آپ ﷺ نے اسے میرے ہاتھ سے کھینچ لیا اور فرمایا: ”یقیناً تم خیر پر (اپنی جگہ) ہو۔“