❮
❯
حدیث نمبر: 1013
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حَبَشِيٍّ ، قَالَ: خَطَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ بَعْدَ قَتْلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ: لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ أَمْسُ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونَ بِعِلْمٍ، وَلَا أَدْرَكَهُ الْآخَرُونَ، إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَبْعَثُهُ وَيُعْطِيهِ الرَّايَةَ فَلَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يُفْتَحَ لَهُ، مَا تَرَكَ مِنْ صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ، إِلَّا سَبْعَمِائَةِ دِرْهَمٍ مِنْ عَطَائِهِ، كَانَ يَرْصُدُهَا لِخَادِمٍ لِأَهْلِهِ.
ترجمہ

عمرو بن حبشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”گزشتہ روز تم سے ایک ایسا شخص جدا ہو گیا ہے کہ علم میں نہ تو پہلے لوگ ان سے سبقت لے سکے اور نہ ہی بعد میں آنے والے ان کے مرتبے کو پہنچ سکیں گے۔ رسول اللہ ﷺ انہیں (مہم پر) روانہ فرماتے اور انہیں جھنڈا عطا کرتے تھے، تو وہ اس وقت تک واپس نہ پلٹتے جب تک ان کے لیے فتح نہ کر دی جاتی۔ انہوں نے ورثے میں کوئی سونا یا چاندی نہیں چھوڑی، سوائے سات سو درہم کے جو انہیں ملنے والے وظیفے میں سے بچے تھے، وہ انہوں نے اپنے گھر والوں کے لیے ایک خادم کی خریداری کی خاطر بچا کر رکھے تھے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1013
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو مكرر رقم ٩٢٢ سندا ومتنا. . »
«تقدم تخريجه في رقم:922»