فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1012
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عِرَارٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ عَلِيٍّ ، وَعُثْمَانَ ، فَقَالَ: أَمَّا عَلِيٌّ ، فَهَذَا بَيْتُهُ، لَا أُحَدِّثُكَ عَنْهُ بِغَيْرِهِ، وَأَمَّا عُثْمَانُ ، فَإِنَّهُ أَذْنَبَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ذَنْبًا عَظِيمًا فَغَفَرَهُ لَهُ، وَأَذْنَبَ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ ذَنْبًا صَغِيرًا فَقَتَلْتُمُوهُ.ترجمہ
علاء بن عرار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رہی بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی، تو یہ (نبی ﷺ کے گھروں کے درمیان) ان کا گھر ہے، میں تمہیں ان کے بارے میں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں بتاؤں گا؛ اور رہی بات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی، تو انہوں نے اپنے اور اللہ عزوجل کے درمیان ایک بڑا گناہ کیا تھا تو اللہ نے انہیں معاف فرما دیا، اور انہوں نے تمہارے اور اپنے درمیان ایک معمولی سی خطا کی تو تم لوگوں نے انہیں قتل کر دیا۔“