ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْزَقُ وَجْهَهُ وَصَدْرَهُ بِالْمُلْتَزِمِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا چہرہ مبارک اور سینہ ملتزم کے ساتھ ملاتے ہوئے دیکھا ہے۔
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ قَالُوا : نا أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي ، نا أَبُو سَعِيدٍ الْجُعْفِيُّ ، ثنا ابْنُ يَمَانٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ عَلَى الْحَجَرِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود پر پیشانی لگائی۔
ثنا ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ إِذَا اسْتَلَمُوا الْحَجَرَ قَبَّلُوا أَيْدِيَهُمْ " ، فَقُلْتُ : وَابْنُ عَبَّاسٍ ؟ فَقَالَ : وَابْنُ عَبَّاسٍ حَسِبْتُهُ كَثِيرًا.
محمد محی الدین
عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے، یہ حضرات جب حجر اسود کو استلام کرتے تھے، تو اپنے ہاتھوں کو بوسہ دیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ”آپ نے سیدنا ابن عباس کو بھی ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابن عباس کو میں نے کئی دفعہ ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الرَّمَادِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، أنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ الرُّكْنَ الْيَمَانِي وَيَضَعُ خَدَّهُ عَلَيْهِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکن یمانی کو بوسہ دیا کرتے تھے اور آپ اپنا رخسار مبارک اس پر رکھ دیتے تھے۔