حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ حَامِدُ بْنُ الشَّاذِي الْكَجِّيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْبَلْخِيُّ أَخُو عِصَامِ بْنِ يُوسُفَ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَاصِمًا الأَحْوَلَ أَيَسْتَاكُ الصَّائِمُ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قُلْتُ : " بِرَطْبِ السِّوَاكِ وَيَابِسِهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قُلْتُ : " أَوَّلَ النَّهَارِ وَآخِرَهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قُلْتُ : " عَمَّنْ ؟ قَالَ : عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
ابواسحاق خوارزمی بیان کرتے ہیں: میں نے عاصم احول سے سوال کیا: کیا روزہ دار شخص مسواک کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے دریافت کیا: تر اور خشک دونوں طرح کی مسواک کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے سوال کیا: دن کے ابتدائی یا آخری دونوں حصوں میں کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے دریافت کیا: یہ بات کس سے منقول ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔“ اس روایت کا راوی ابواسحاق خوارزمی ضعیف ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ " . عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ.
محمد محی الدین
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ عاصم بن عبیداللہ کے مقابلے میں دیگر راوی زیادہ مستند ہیں۔
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، ثنا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لا أُحْصِي يَتَسَوَّكُ وَهُوَ صَائِمٌ " .
محمد محی الدین
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی مرتبہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“
حَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَوَكِيعٌ ، وَأَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ بِنْتِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، وَقَبِيصَةُ ، وَإِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، قَالُوا : ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْخَيَّاط ، ثنا أَبُو مَنْصُورٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : لَكَ السِّوَاكُ إِلَى الْعَصْرِ فَإِذَا صَلَّيْتَ الْعَصْرَ فَأَلْقِهِ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہیں عصر کی نماز تک مسواک کرنے کی اجازت ہے، جب تم عصر پڑھ لو، تو پھر اسے ایک طرف رکھ دو، روزہ دار شخص کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ بُهْلُولٍ ، وَابْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، وَجَمَاعَةٌ ، قَالُوا : ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ خِصَالِ الصَّائِمِ السِّوَاكُ " . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مَنِيعٍ : " مِنْ خَيْرِ خِصَالِ الصَّائِمِ السِّوَاكُ " . مُجَالِدٌ غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ.
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”روزہ دار شخص کے لیے سب سے بہترین کام مسواک کرنا ہے۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”روزہ دار شخص کے بہترین کاموں میں سے ایک کام مسواک کرنا ہے۔“ مجالد نامی راوی کے مقابلے میں دیگر راوی زیادہ مستند ہیں۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْقَصَّارُ كَيْسَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ؛ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيَبَّسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلا كَانَتْ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جب تم روزہ رکھو، تو صبح کے وقت مسواک کرو، شام کے وقت مسواک نہ کرو، اس کی وجہ یہ ہے کہ جس روزہ دار شخص کے ہونٹ شام کے وقت خشک ہوں گے، تو یہ چیز قیامت کے دن اس کے سامنے نور کے طور پر ہو گی۔“
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خُرَاسَانَ ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ ، ثنا كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ خَبَّابٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ . كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ ، وَمَنْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ عَلِيٍّ غَيْرُ مَعْرُوفٍ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ ابوعمر کیسان نامی راوی مستند نہیں ہے اور اس کے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درمیان راوی معروف نہیں ہیں۔