حَدَّثَنِي أَبِي ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الْمُؤَدِّبُ الْمَرْوَزِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ الرَّقِّيُّ ، عَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ فِي الإِبِلِ الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ " . كَذَا قَالَ غَالِبٌ الْقَطَّانُ ، وَهُوَ عِنْدِي غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھریلو استعمال کے اونٹوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَمْعَانَ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، ثنا سَوَّارٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَطَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ فِي الْبَقَرِ الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ ، وَلَكِنْ فِي كُلِّ ثَلاثِينَ تَبِيعٌ ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنٌّ أَوْ مُسِنَّةٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”گھریلو استعمال کی گائے میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی، تاہم ہر تیس گائے میں ایک تبیع اور چالیس گائے میں ایک مسنہ کی ادائیگی لازم ہوتی ہے۔“
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، ثنا أَبُو بَدْرٍ ، ثنا زُهَيْرٌ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، وَعَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْبَقَرِ الْعَوَامِلِ شَيْءٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھریلو استعمال کی گائے میں کوئی چیز لازم نہیں ہوتی۔“ ایک دوسری روایت میں الفاظ کچھ مختلف ہیں۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِنْجِيٍّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي زَيْدٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " لَيْسَ فِي الْبَقَرِ الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”گھریلو استعمال کی گائے میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " لا يُؤْخَذُ مِنَ الْبَقَرِ الَّتِي يُحْرَثُ عَلَيْهَا مِنَ الزَّكَاةِ شَيْءٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جس گائے کو کھیتی باڑی میں استعمال کیا جاتا ہو، اس میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“