کتب حدیث › سنن الدارقطني › ابواب › باب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس بات سے منع کرنا کہ امام کسی چیز کے اوپرکھڑاہو اور لوگ اس سے پیچھے ہوں
❮
❯
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ نَصْرٍ الْمُؤَدِّبُ ، ثنا سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عُمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْعَلُوا أَئِمَّتَكُمْ خِيَارَكُمْ ، فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " . هَذَا عِنْدِي هُوَ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ قَاضِي الْمَدَائِنِ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے بہترین لوگوں کو اپنا امام بناؤ، کیونکہ وہ تمہارے اور تمہارے پروردگار کے درمیان نمائندے کی حیثیت رکھتے ہیں۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میرے نزدیک اس سند میں مذکور عمر نامی راوی، مدائن کے قاضی عمر بن یزید ہیں۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الجنائز / حدیث: 1881
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1882،»
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ زَحْمَوَيْهِ ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الطُّفَيْلِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُومَ الإِمَامُ فَوْقَ شَيْءٍ وَالنَّاسُ خَلْفَهُ " ، يَعْنِي أَسْفَلَ مِنْهُ . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ زِيَادٍ الْبَكَّاءِ ، وَلَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ هَمَّامٍ فِيمَا نَعْلَمُ.
محمد محی الدین
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ امام کسی چیز کے اوپر کھڑا ہو اور لوگ اس سے پیچھے موجود ہوں، راوی کہتے ہیں: یعنی اس سے نیچے زمین پر موجود ہوں۔ (امام دارقطنی فرماتے ہیں:) اس روایت کو صرف زیاد البکاء نے نقل کیا ہے اور ہمارے علم کے مطابق اسے (سیدنا ابومسعود سے) صرف ہمام نے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الجنائز / حدیث: 1882
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 5012، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1883 ، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 777»
«قال الدارقطني: إسناد غير ثابت ، سنن الدارقطني: (2 / 464) برقم: (1882 / 2)»