کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : جو شخص صبح کی نماز تنہا ادا کر چکاہو، پھر وہ جماعت کو بھی پالے تو وہ جماعت کے ساتھ بھی نماز ادا کرے ۔
حدیث نمبر: 1532
ثنا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالا : نا هُشَيْمٌ ، ثنا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، نا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ ، فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ وَانْصَرَفَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ ، فَقَالَ : " عَلَيَّ بِهِمَا " ، فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا ، فَقَالَ : " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا ؟ " ، قَالا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا ، قَالَ : " لا تَفْعَلا ، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلَّيَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَكُمْ نَافِلَةٌ " .
محمد محی الدین
جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے حج میں شریک ہوا، میں نے آپ کی اقتداء میں صبح کی نماز مسجد خیف میں ادا کی، جب آپ نے اپنی نماز کو مکمل کر لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو وہاں لوگوں کے پیچھے دو آدمی موجود تھے، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا نہیں کی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: ”ان کو میرے پاس لاؤ۔“ ان دونوں کو لایا گیا، تو دونوں کانپ رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، جب تم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکے ہو، تو پھر تم مسجد میں آؤ، جہاں جماعت کے ساتھ نماز ادا ہو رہی ہو، تو لوگوں کے ساتھ بھی نماز ادا کرو، یہ تمہارے لیے نفل نماز بن جائے گی۔“
حدیث نمبر: 1533
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَشُعْبَةُ ، وَشَرِيكٌ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ . قَالَ شَرِيكٌ فِي حَدِيثِهِ : فَقَالَ أَحَدُهُمَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، اسْتَغْفِرْ لِي ، فَقَالَ : " غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ".
محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”ان دونوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لیے دعائے مغفرت کیجیے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“
حدیث نمبر: 1534
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ بِمِنًى فَانْحَرَفَ ، فَرَأَى رَجُلَيْنِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ ، فَدَعَا بِهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا ، فَقَالَ : " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ ؟ " ، فَقَالا : قَدْ كُنَّا صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ ، فَقَالَ : " فَلا تَفْعَلا ، إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الصَّلاةَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَهُ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ " .
محمد محی الدین
جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا، دونوں کو بلوایا، دونوں لائے گئے، تو وہ کانپ رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: ”تم نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کی: ہم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب کوئی شخص اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکا ہو اور پھر وہ امام کے ساتھ باجماعت نماز کو بھی پائے، تو وہ امام کی اقتداء میں بھی اس نماز کو ادا کرے، تو یہ اس کے لیے نفل ہو جائے گی۔“
حدیث نمبر: 1535
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَحَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالا : ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ . وَقَالَ : " فَصَلُّوا مَعَهُ وَاجْعَلُوهَا سُبْحَةً " . خَالَفَهُمَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ساتھ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو تم لوگ اس کے ساتھ نماز ادا کر لو اور اسے نفل نماز قرار دو۔“ بعض دیگر راویوں نے اس کے برخلاف روایت نقل کی ہے۔
حدیث نمبر: 1536
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَأَى رَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ الْقَوْمِ ، قَالَ : فَدَعَا بِهِمَا ، فَجَاءَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا ، فَقَالَ : " مَا لَكُمَا لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا ؟ " ، فَقَالا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ ، قَالَ : " فَلا تَفْعَلا ، إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ جَاءَ إِلَى الإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَهُ وَلْيَجْعَلِ الَّتِي صَلَّى فِي بَيْتِهِ نَافِلَةً " . خَالَفَهُ أَصْحَابُ الثَّوْرِيِّ ، وَمَعَهُ أَصْحَابُ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ مِنْهُمْ : شُعْبَةُ ، وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَشَرِيكٌ ، وَغَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالانِيُّ ، وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، وَهُشَيْمٌ وَغَيْرُهُمْ . رَوَوْهُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، مثل قَوْلِ وَكِيعٍ ، وَابْنِ مَهْدِيٍّ . وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ ، وَقَالَ : " فَتَكُونُ لَكُمَا نَافِلَةً وَالَّتِي فِي رِحَالِكُمَا فَرِيضَةٌ " .
محمد محی الدین
جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے، تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو بلوایا، تو وہ دونوں کانپتے ہوئے آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر لی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب کسی شخص نے اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر لی ہو اور پھر وہ امام کے پاس آئے، تو اسے امام کے ساتھ بھی نماز ادا کر لینی چاہیے اور جو نماز اس نے اپنی رہائش گاہ میں ادا کی تھی، اسے نفل قرار دینا چاہیے۔“
حدیث نمبر: 1537
حَدَّثَنَا النَّيْسَابُورِيُّ ، وَغَيْرُهُ ، قَالُوا : ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ بِذَلِكَ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ درج ہیں: ”یہ تم دونوں کے لیے نفل بن جائے گی اور جو تم نے اپنی رہائش گاہ میں ادا کی تھی، وہ فرض نماز ہو گی۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1538
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَفَّافُ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، ومُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل قَوْلِ هُشَيْمٍ .
محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ جابر بن یزید کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1539
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ بْنِ الْمُنْذِرِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هُنَيْدَةَ الْمَدَدِيُّ ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ . خَالَفَهُ بَقِيَّةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ .
محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ جابر بن یزید کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1540
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نا عَمْرُو بْنُ حَفْصٍ الْوَصَّابِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ ، قَالا : نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ ذِي حِمَايَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
محمد محی الدین
یہی روایت جابر بن یزید کے حوالے سے شعبہ کی حدیث کی مانند منقول ہے۔