حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ التَّمَّارُ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ ، ثنا رَوْحُ بْنُ غُطَيْفٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تُعَادُ الصَّلاةُ مِنْ قَدْرِ الدِّرْهَمِ مِنَ الدَّمِ " . خَالَفَهُ أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو فِي اسْمِ رَوْحِ بْنِ غُطَيْفٍ ، فَسَمَّاهُ غَطِيفًا وَوَهِمَ فِيهِ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک درہم جتنا خون لگا ہو، تو وہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی۔“ بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کرنے میں اختلاف نہیں کیا ہے۔
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ بُهْلُولٍ ، ثنا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ غُطَيْفٍ الطَّائِفِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ فِي الثَّوْبِ قَدْرُ الدِّرْهَمِ مِنَ الدَّمِ غُسِلَ الثَّوْبُ وَأُعِيدَتِ الصَّلاةُ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کپڑے پر ایک درہم جتنا خون لگا ہو، تو اس کپڑے کو دھویا جائے گا اور وہ نماز دوبارہ ادا کی جائے گی۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو ، بِهَذَا . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، غَيْرُ رَوْحِ بْنِ غُطَيْفٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کا ایک راوی متروک ہے۔