کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : سفر کے دوران نفل نماز ادا کرنے کا طریقہ اور نماز کے وقت سواری پر رہتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کرنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 1476
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، نا أبِي ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا رِبْعِيُّ بْنُ الْجَارُودِ الْهُذَلِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ لِلصَّلاةِ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ " .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کر رہے ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی، تو آپ اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کرتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے۔
حدیث نمبر: 1477
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ " .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی، تو آپ قبلہ کی طرف رخ کر لیتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے، پھر اس کے بعد سواری کا رخ خواہ کسی بھی سمت ہو جائے (آپ نماز ادا کرتے رہے تھے)۔
حدیث نمبر: 1478
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ رِكَابُهُ " .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے، آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کر دیتے تھے، پھر تکبیر کہتے تھے اور اس کے بعد نماز ادا کرنا شروع کر دیتے، خواہ بعد میں آپ کی سواری کا رخ کسی بھی سمت میں ہوتا۔
حدیث نمبر: 1479
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا ، وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ ، ثُمَّ قَالَ لِي : " مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِكَ ؟ " ، قُلْتُ : صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا ، وَقَالَ : " إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي " .
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں واپس آیا، تو آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، لیکن آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، پھر میں نے آپ کو اشارہ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، تو میں ایک طرف ہو کر کھڑا ہو گیا، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اپنے کام کا کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے ایسے ایسے کر لیا ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں سلام کا جواب اس لیے نہیں دیا، کیونکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔“