حدیث نمبر: 1429
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ الأَنْمَاطِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا ابْنُ الرَّمَّاحِ قَاضِي بَلْخَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ أَبِي سَهْلٍ الْبَصْرِيِّ الْعَتَكِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " انْتَهَيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَضِيقٍ السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِنَا وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلِنَا ، وَحَضَرَتِ الصَّلاةُ ، فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ أَوْ أَقَامَ بِغَيْرِ أَذَانٍ ، ثُمَّ تَقَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا عَلَى رَاحِلَتِهِ وَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ عَلَى رَوَاحِلِنَا ، وَجَعَلَ سُجُودَهُ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِهِ " .
محمد محی الدین
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ایک ایسی جگہ پر پہنچے جو تنگ تھی، ہمارے اوپر آسمان تھا اور ہمارے نیچے نشیب تھا، نماز کا وقت ہو گیا، موذن کو حکم دیا گیا، اس نے اذان دی اور اقامت کہی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) اذان کے بغیر ہی اقامت کہہ دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور آپ نے اپنی سواری پر موجود رہتے ہوئے نماز پڑھائی، ہم نے بھی اپنی سواریوں پر موجود رہتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر لی، آپ نے سجدے میں اپنا سر مبارک کو رکوع سے تھوڑا سا زیادہ جھکایا۔