حدیث نمبر: 1311
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِسْوَرِ الزُّهْرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ خَالِدٍ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، أَنَّهُمْ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ أَحَدُهُمَا وَصَاحِبٌ لَهُ أَيُّوبُ أَوْ خَالِدٌ ، فَقَالَ لَهُمَا : " إِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا ، وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي " . هَذَا صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے یہ فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو جائے، تو تم دونوں اذان دینا، تم دونوں اقامت کہنا اور تم دونوں میں سے وہ شخص امامت کروائے جو تم دونوں میں سے عمر میں بڑا ہو اور تم اسی طرح نماز ادا کرنا جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“
حدیث نمبر: 1312
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنْ سَرَّكُمْ أَنْ تُزَكُّوا صَلاتَكُمْ فَقَدِمُوا خِيَارَكُمْ " . أَبُو الْوَلِيدِ هُوَ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اگر تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاری نماز پاکیزہ ہو جائے، تو تم اپنے نیک لوگوں کو آگے کرو (یعنی ان سے امامت کرواؤ)۔“ ابوالولید نامی راوی خالد بن اسماعیل ہے اور یہ ضعیف ہے۔