کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : جو شخص (نماز میں) سورة فاتحہ نہ پڑھ سکتا ہو اس کے لیے کون سی دعا کو پڑھ لینا کافی ہوگا ؟
حدیث نمبر: 1195
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ ، قَالا : ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، وَأَبُو شَيْبَةَ ، قَالا : نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا مِسْعَرٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَنَّهُ لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا ، وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ : فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي شَيْئًا يُجْزِينِي مِنَ الْقُرْآنِ فَإِنِّي لا أَقْرَأُ ، قَالَ : " قُلْ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ " ، قَالَ : فَضَمَّ عَلَيْهَا بِيَدِهِ ، وَقَالَ : هَذَا لِرَبِّي فَمَا لِي ؟ قَالَ : " قُلِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي " ، فَضَمَّ بِيَدِهِ الأُخْرَى وَقَامَ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ وہ قرآن مجید کو یاد نہیں کر سکتا۔ ابن عیینہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیں جو میرے لیے قرآن کی جگہ ہو کیونکہ میں قراءت نہیں کر سکتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ دعا پڑھو: ’اللہ تعالیٰ پاک ہے ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔‘“ راوی بیان کرتے ہیں: اس نے اپنی انگلیاں بند کر کے (ان کلمات کو یاد کیا) اور پھر بولا: ”یہ تو میرے پروردگار کی تعریف کے لیے ہے میرے لیے (دعا کے طور پر) کیا ہو گا؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ دعا مانگو: ’اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے تو مجھ پر رحم کر مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ تو مجھے رزق عطا کر اور تو مجھے عافیت نصیب کر۔‘“ (راوی کہتے ہیں) تو اس نے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں بند کر کے (ان کلمات کو یاد کیا) اور اٹھ کر (چل دیا)۔
حدیث نمبر: 1196
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَلَيْسَ ، بِالنَّخَعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَمَا يُجْزِينِي فِي صَلاتِي ، قَالَ : " تَقُولُ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ " ، قَالَ : هَذَا لِلَّهِ فَمَا لِي ؟ قَالَ : " تَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي " ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَّا هَذَا فَقَدْ مَلأَ يَدَيْهِ مِنَ الْخَيْرِ وَقَبَضَ كَفَّيْهِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں قرآن نہیں سیکھ سکتا تو نماز میں میرے لیے کیا پڑھنا کافی ہو گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ پڑھو: ’اللہ کی ذات پاک ہے تمام تعریفیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔‘“ اس شخص نے عرض کیا: ”یہ تو اللہ کے لیے ہے میرے لیے (دعا کے طور پر) کیا ہو گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ پڑھو: ’اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے! تو مجھ پر رحم کر! تو مجھے رزق عطا کر، تو مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ تو مجھے عافیت نصیب کر۔‘“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھ بھلائی سے بھر لیے ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں) اس شخص نے اپنی دونوں مٹھیاں بند کر لی تھیں (یعنی انگلیوں پر ان کلمات کو گن کر ہاتھ بند کیا تھا)۔
حدیث نمبر: 1197
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا : نا وَكِيعٌ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالانِيِّ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لا أَسْتَطِيعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا عَلِّمْنِي مَا يُجْزِينِي مِنْهُ ، قَالَ : " قُلْ : بِسْمِ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ " ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَا لِلَّهِ فَمَا لِي ؟ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں قرآن نہیں سیکھ سکتا آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیں جو میرے لیے اس کی جگہ کافی ہو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ پڑھو: ’اللہ کے نام سے (برکت حاصل کرتے ہوئے میں اپنے کام کا آغاز کرتا ہوں) تمام تعریفیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔‘“ اس شخص نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ تو اللہ کے لیے ہے میرے لیے کیا ہو گا؟“ (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔
حدیث نمبر: 1198
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ الأَنْطَاكِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، وَسُئِلَتْ عَنْ آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ ، فَقَالَتْ : " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الم { 1 } اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ { 2 } نزل عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَى قَوْلِهِ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ آمَنَّا بِهِ سورة آل عمران آية 1ـ7 ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ أُولَئِكَ فَهُمُ الَّذِينَ سَمَّاهُمُ اللَّهُ فَاحْذَرُوهُمْ " .
محمد محی الدین
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو سنا، ان سے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے یہ پڑھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے آغاز کرتی ہوں، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے، الم، اللہ تعالیٰ کی ذات وہ ہے، جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، وہ حی اور قیوم ہے، اس نے تم پر کتاب نازل کی ہے۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”وہ لوگ اس کی پیروی کرتے ہیں، جو اس میں متشابہ ہیں، تاکہ وہ فتنہ تلاش کریں اور اس کی تاویل تلاش کریں، حالانکہ اس کی تاویل کو صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور جن لوگوں کو علم میں رسوخ حاصل ہوتا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو، تو یہ وہی لوگ ہوں گے، جن کا ذکر اللہ نے کیا ہے، تو تم ان سے بچو۔