حدیث نمبر: 1108
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، بِمِصْرَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ أَبُو الْعَلاءِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلاةِ قَالَ : هَكَذَا وَهَكَذَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ، ثُمَّ يَقُولُ : " اسْتَوُوا اسْتَوُوا وَتَعَادَلُوا ".
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو دائیں اور بائیں کے بارے میں اس طرح اور اس طرح فرماتے تھے اور پھر ارشاد فرماتے: ”(صف کو) سیدھا رکھو اور برابر رہو۔“