حدیث نمبر: 1093
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْقَاسِمِ وَهُوَ الْجَدَلِيُّ حُسَيْنُ بْنُ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ ، يَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ عَلَى النَّاسِ ، ثُمَّ قَالَ : " أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ - ثَلاثَ مَرَّاتٍ - فَوَاللَّهِ لَتَتُمُّنَ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَتَخْتَلِفَنَّ قُلُوبُكُمْ " . فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ مِنَّا يَلْزَقُ كَعْبَهُ بِكَعْبِ صَاحِبِهِ ، وَرُكْبَتَهُ بِرُكْبَتِهِ وَمَنْكِبَهُ بِمَنْكِبِهِ.
محمد محی الدین
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”صفیں سیدھی کرو۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، (پھر فرمایا): ”اللہ کی قسم، یا تو تم لوگ اپنی صفیں سیدھی رکھو گے ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا۔“ (راوی کہتے ہیں) تو میں نے دیکھا ہر شخص اپنے ساتھ کی پنڈلی کے ساتھ پنڈلی اس کے گھٹنے کے ساتھ گھٹنا اس کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا رہا تھا (یعنی صف بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کر رہا تھا)۔