حدیث نمبر: 1080
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ نُوحِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا جِئْتَ إِلَى الصَّلاةِ فَوَجَدْتَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فَصَلِّ مَعَهُمْ ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ تَكُونُ لَكَ نَافِلَةً وَهَذِهِ مَكْتُوبَةٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا یزید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ ارشاد فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے (مسجد میں آؤ) اور لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے پاؤ تو ان کے ساتھ نماز ادا کرو، اگر تم پہلے ہی وہ نماز ادا کر چکے ہو تو وہ نماز تمہارے لیے نفل ہو جائے گی، اور یہ فرض شمار ہو گی۔“