کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلینا اور نماز کے درمیان قبلہ کی طرف رخ کرنے کا جائز ہونا۔
حدیث نمبر: 1071
نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، إِمْلاءً ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ أَبُو مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : بَيْنَمَا النَّاسُ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ فِي قُبَاءٍ إِذْ جَاءَهُمْ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أنزل عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَأَمَرَهُ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ أَلا فَاسْتَقْبِلُوهَا ، وَكَانَتْ وُجُوهُ النَّاسِ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا مُوَجِّهِينَ إِلَى الْكَعْبَةِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ کچھ لوگ قباء میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا: گزشتہ رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کا حکم نازل ہوا ہے اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا ہے، آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیں، تو اے لوگو! تم بھی اس کی طرف رخ کر لو (راوی کہتے ہیں) اس وقت ان لوگوں کا رخ شام (یعنی بیت المقدس) کی طرف تھا، تو وہ اسی وقت گھوم کر خانہ کعبہ کی طرف منہ (کر کے نماز ادا) کرنے لگے۔
حدیث نمبر: 1072
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى ، نا أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : " صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ هَوَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فنزلت : قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144 ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُوَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ ، وَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ : إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ ، فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ " .
محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد تقریباً سولہ ماہ تک ہم لوگ آپ کی اقتداء میں بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی خواہش سے واقف تھا۔ اس نے یہ آیت نازل کی: ”ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو جاؤ گے، تو تم اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کر لو۔“ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کریں۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، ہم اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے۔ اس نے بتایا: تمہارے نبی نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔ تو ہم نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا، حالانکہ ہم دو رکعت ادا کر چکے تھے۔
حدیث نمبر: 1073
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا جَمِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو النَّضْرِ الطَّائِيُّ ، نا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْكَعْبَةِ ، وَالإِمَامُ فِي الصَّلاةِ قَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، فَقَالَ الْمُنَادِي : قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَصَلُّوا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ إِلَى الْكَعْبَةِ " .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک شخص نے یہ اعلان کیا خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے (راوی کہتے ہیں) اس وقت امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے اور وہ دو رکعت ادا کر چکے، اس اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا، اب خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے تو سب لوگوں نے بقیہ دو رکعت خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ادا کی۔
حدیث نمبر: 1074
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : لَمَّا حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ مَرَّ رَجُلٌ بِأَهْلِ قُبَاءٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ ، فَقَالَ لَهُمْ : قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ ، فَاسْتَدَارُوا أَمَامَهُمْ نَحْوَ الْكَعْبَةِ " .
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا تو ایک شخص قباء کے رہنے والے لوگوں کے پاس سے گزرا وہ لوگ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اس شخص نے ان سے کہا: ”خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے۔“ تو ان لوگوں نے اور ان کے امام نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا۔