کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : اس جگہ کا بیان جس جگہ تیمم کرنا جائز ہوتا ہے
شہر یا پانی ملنے سے اس کے فاصلے (کا) حکم
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَتَيَمَّمُ بِمَرْبَدِ النَّعَمِ ، وَصَلَّى وَهُوَ عَلَى ثَلاثَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَدِينَةَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ فَلَمْ يُعِدْ " .
محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مربد النعم کے مقام پر تیمم کر لیتے تھے، وہ مدینہ منورہ سے تین میل کے فاصلے پر ہے، اس کے بعد (وہ نماز ادا کر لیتے اور پھر) مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تو سورج پورا بلند ہوتا تھا لیکن وہ دوبارہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : " تَيَمَّمَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى رَأْسِ مِيلٍ أَوْ مِيلَيْنِ مِنَ الْمَدِينَةِ ، فَصَلَّى الْعَصْرَ ، فَقَدِمَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ فَلَمْ يُعِدِ الصَّلاةَ " .
محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مدینہ منورہ سے ایک یا دو میل کے فاصلے پر تیمم کر کے عصر کی نماز ادا کی، پھر وہ (شہر) میں تشریف لے آئے تو سورج ابھی بلند تھا۔ انہوں نے دوبارہ نماز ادا نہیں کی۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلًّى ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " إِذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِي السَّفَرِ تَلَوَّمَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ آخِرِ الْوَقْتِ ، فَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ تَيَمَّمَ وَصَلَّى " .
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص سفر میں ہو وہ اپنے اور نماز کے آخری وقت کے درمیان کے بارے میں حساب لگا لے، اگر اسے پانی نہ مل سکتا ہو تو وہ تیمم کرے۔“