حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ " كَانَ يَتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاةٍ " . وَبِهِ كَانَ يُفْتِي قَتَادَةُ.
محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ہر نماز کے لیے تیمم کیا کرتے تھے۔ قتادہ خود اس کے مطابق فتوی دیتے تھے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " يُتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاةٍ " .
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”ہر نماز کے لیے تیمم کیا جائے گا۔“
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، نا إِبْرَاهِيمُ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، قَالَ : " يُتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاةٍ " .
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہر نماز کے لیے تیمم کیا جائے گا۔“
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا عَامِرٌ الأَحْوَلُ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " كَانَ يَتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاةٍ " .
محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہر نماز کے لیے تیمم کیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلا صَلاةً وَاحِدَةً ، ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلصَّلاةِ الأُخْرَى " . وَالْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”یہ بات سنت ہے، آدمی تیمم کے ساتھ صرف ایک نماز پڑھے پھر دوسری نماز کے لیے (ازسرنو) تیمم کرے۔“ اس روایت کا راوی حسن بن عمارہ ضعیف ہے۔
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، نا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُصَلَّى بِالتَّيَمُّمِ أَكْثَرَ مِنْ صَلاةٍ وَاحِدَةٍ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”یہ بات سنت ہے، آدمی ایک تیمم کے ساتھ ایک سے زیادہ نماز نہ پڑھے۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لا يُصَلَّى بِالتَّيَمُّمِ إِلا صَلاةً وَاحِدَةً " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”تیمم کے ذریعے صرف ایک نماز ادا کی جائے گی۔“