کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : " سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا " .
محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو السَّرِيِّ ، يَعْنِي هَنَّادَ بْنَ السَّرِيِّ ، نا وَكِيعٌ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ بَحْرٍ الْعَسْكَرِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا قَالُوا : نا بَرَكَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ لِلْجُنُبِ ثَلاثًا فَرِيضَةً " . هَذَا بَاطِلٌ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلا بَرَكَةُ ، وَبَرَكَةُ هَذَا يَضَعُ الْحَدِيثَ ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ وَكِيعٍ ، الَّذِي كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا مُرْسَلا ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا " ، وَتَابَعَ وَكِيعًا ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَغَيْرُهُ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنبی شخص کے لیے (غسل جنابت میں) تین مرتبہ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو فرض قرار دیا ہے۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یہ روایت باطل ہے۔ برکہ نامی راوی کے علاوہ اور کسی نے اسے بیان نہیں کیا اور برکہ نامی یہ راوی اپنی طرف سے حدیثیں بنایا کرتا تھا۔ صحیح روایت وہ ہے، جسے وکیع نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے ہم اس سے پہلے ”مرسل“ روایت کے طور پر ابن سیرین کے حوالے سے نقل کر چکے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔ عبیداللہ بن موسیٰ اور دیگر راویوں نے اس روایت کو نقل کرنے میں وکیع کی متابعت کی ہے۔
ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : " أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالاسْتِنْشَاقِ مِنَ الْجَنَابَةِ ثَلاثًا " .
محمد محی الدین
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا : نا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ أَعَادَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ وَاسْتَأْنَفَ الصَّلاةَ " .وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ : " إِذَا أُنْسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ انْصَرَفَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَأَعَادَ الصَّلاةَ " . قَالَ الشَّيْخُ الْحَافِظُ : لَيْسَ لِعَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ إِلا هَذَا الْحَدِيثُ ، عَائِشَةُ بِنْتُ عَجْرَدٍ لا تَقُومُ بِهَا حُجَّةٌ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”اگر غسل جنابت میں (آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے) تو وہ دوبارہ کلی کرے گا اور ناک میں پانی ڈالے گا اور نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔“ ابن عرفہ بیان کرتے ہیں: ”اگر آدمی غسل جنابت میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے، اور (نماز کے دوران اسے یاد آئے) تو وہ نماز چھوڑ کر جائے گا، کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔“ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: عائشہ بنت عجرد نامی راوی خاتون سے صرف یہی روایت منقول ہے اور ان کی نقل کردہ روایت مستند قرار نہیں دی جا سکتی۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ نا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، نا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " يُعِيدُ فِي الْجَنَابَةِ وَلا يُعِيدُ فِي الْوُضُوءِ " .
محمد محی الدین
عائشہ بنت عجرد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”آدمی غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو بھولنے کی صورت میں نماز دوبارہ پڑھے گا، البتہ وضو میں وہ ایسا نہیں کرے گا۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَسْبَاطٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لا يُعِيدُ إِلا أَنْ يَكُونَ جُنُبًا " .
محمد محی الدین
عائشہ بنت عجرد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”آدمی نماز اسی وقت دہرائے گا جب وہ جنبی ہو۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنِ ابْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، " فِي جُنُبٍ نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ ، قَالَتْ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيُعِيدُ الصَّلاةَ " .
محمد محی الدین
عائشہ بنت عجرد نے جنبی شخص کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ”جو (غسل کرتے ہوئے) کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جاتا ہے۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات فرمائی ہے: ”وہ کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور دوبارہ نماز ادا کرے گا۔“
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، ونا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالا : نا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ " . قَالَ : تَابَعَهُ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ فَوَصَلَهُ ، وَأَرْسَلَهُ غَيْرُهُمَا .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: داؤد بن محبر نے اس کی متابعت کی ہے اور اسے ”موصول“ (متصل سند والی) روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تاہم ان دونوں کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلادٍ ، نا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ . لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ هَذَيْنِ ، وَغَيْرُهُمَا . يَرْوِيهِ عَنْهُ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلا يَذْكُرُ أَبَا هُرَيْرَةَ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: ان دو راویوں کے علاوہ کسی نے اسے ”مسند“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا، دیگر راوی اسے حماد کے حوالے سے، عمار کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں اور اس میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں کرتے۔