کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 360
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، نا أَبُو مُسْلِمٍ ، ثنا أَبُو عُمَرَ ، ومُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالا : نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . أَسْنَدَهُ هَؤُلاءِ عَنْ حَمَّادٍ ، وَخَالَفَهُمْ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ حَافِظٌ.
محمد محی الدین
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راویوں نے حماد نامی راوی کے حوالے سے اسے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم سلیمان بن حرب نامی راوی نے مختلف بات نقل کی ہے۔ یہ صاحب ثقہ ہیں اور حافظ ہیں۔
حدیث نمبر: 361
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّهُ وَصَفَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ مَاقَيْهِ بِالْمَاءِ " . قَالَ : فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ؟ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ، إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ أَبِي أُمَامَةَ ، فَمَنْ قَالَ غَيْرَ هَذَا فَقَدْ بَدَّلَ ، أَوْ كَلِمَةً قَالَهَا سُلَيْمَانُ أَيْ أَخْطَأَ . خَالَفَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، رَوَاهُ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا تَوَضَّأَ غَسَلَ مَاقَيْهِ بِإِصْبَعَيْهِ " ، وَلَمْ يَذْكُرِ الأُذُنَيْنِ .
محمد محی الدین
شہر بن حوشب نامی راوی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا تو یہ بات بیان کی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو پانی کے ذریعے اپنی آنکھوں کے کناروں کا مسح کیا کرتے تھے۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بیان کی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ سلیمان بن حرب نے یہ بات بیان کی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ بات سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، جو شخص اس کے علاوہ کوئی اور بات کہتا ہے (یعنی اس کو حدیث قرار دیتا ہے) تو اس نے تبدیلی کی۔ یہاں پر سلیمان نامی راوی نے کوئی اور بات کہی تھی، جس کا مطلب یہی تھا: اس نے غلطی کی ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اس سے مختلف بات نقل کی ہے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو آپ اپنی انگلیوں کے ذریعے دونوں آنکھوں کے گوشوں کو دھویا کرتے تھے۔ تاہم انہوں نے اس روایت میں دونوں کانوں کا تذکرہ نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : سَأَلْتُ مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : لَيْسَ بِشَيْءٍ فِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَشَهْرٌ ضَعِيفُ ، وَالْحَدِيثِ فِي رَفْعِهِ شَكٌّ . وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ قَالَ أَبِي : سِنَانِ بْنُ رَبِيعَةَ أَبُو رَبِيعَةَ ، مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ.
محمد محی الدین
دعلج بن احمد بیان کرتے ہیں: میں نے موسیٰ بن ہارون سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور شہر نامی راوی ضعیف ہے اور اس حدیث کے ’مرفوع‘ ہونے کے بارے میں شک پایا جاتا ہے۔‘“ ابن ابوحاتم نے یہ بات بیان کی ہے: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ابوربیعہ سنان بن ربیعہ نامی راوی حدیث نقل کرنے میں اضطراب کا شکار ہو جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 363
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، نا أَبُو حُمَيْدٍ الْحِمْصِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا أَبُو حَيْوَةَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . هَذَا مُرْسَلٌ ، وَرُوِيَ عَنْهُ مُتَّصِلا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلا يَصِحُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
سیدنا راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہے، اور یہ روایت ”متصل“ طور پر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، لیکن یہ مستند نہیں ہے۔ اس روایت کا راوی ابوبکر بن مریم ضعیف ہے۔
حدیث نمبر: 364
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَاشِدَ بْنَ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
راشد بن سعد، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حدیث نمبر: 365
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، نا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالا : نا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو عِيسَى مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَابِرٍ ، أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَتْرُوكٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا راوی جعفر بن زبیر متروک ہے۔
حدیث نمبر: 366
رُوِيَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُرْجَانِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِيُّ ، نا عَفَّانُ بْنُ سَيَّارٍ ، نا عَبْدُ الْحَكَمِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . عَبْدُ الْحَكَمِ لا يُحْتَجُّ بِهِ وَرُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، مِنْ قَوْلِهِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ رَجُلٌ مَجْهُولٌ رَوَاهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ . حَدَّثَنَا وَرُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، مِنْ قَوْلِهِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ رَجُلٌ مَجْهُولٌ رَوَاهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کے ایک راوی عبدحکم کو مستند نہیں سمجھا جاتا۔
حدیث نمبر: 367
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ ، وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَنْ رَجُلِ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ : " وَاعْلَمُوا أَنَّ الأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
عروہ بن قبیصہ نے ایک انصاری کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”تم لوگ یہ بات جان لو! دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حدیث نمبر: 368
وَرُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا الْيَمَانُ أَبُو حُذَيْفَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الأُذُنَيْنِ ، فَقَالَتْ : مِنَ الرَّأْسِ ، وَقَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا إِذَا تَوَضَّأَ " . الْيَمَانُ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دونوں کانوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: ”یہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ پھر انہوں نے یہ بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں کانوں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا وضو کرتے ہوئے مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا ایک راوی یمان ”ضعیف“ ہے۔
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ ، ويَحْيَى بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالُوا : نا زَائِدَةُ ، نا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ ، قَالَ : جَلَسَ عَلِيُّ بَعْدَمَا صَلَّى الْفَجْرَ فِي الرَّحَبِ ، ثُمَّ قَالَ لِغُلامِهِ : ائْتِنِي بِطَهُورٍ ، فَأَتَاهُ الْغُلامُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ ، وَطَسْتٍ وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ ، فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ الإِنَاءَ فَأَكْفَأَهُ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ فَعَلَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ : كُلُّ ذَلِكَ لا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ حَتَّى غَمَرَهَا الْمَاءُ ، ثُمَّ رَفَعَهَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا مَرَّةً ، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَرَفَ بِكَفِّهِ فَشَرِبَ ، ثُمَّ قَالَ : " هَذَا طَهُورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا طُهُورُهُ " . وَقَدْ زَادَ بَعْضُهُمُ الْكَلِمَةَ ، وَالشَّيْءَ وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ.
محمد محی الدین
عبدخیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد صحن میں آ کر بیٹھے، پھر آپ نے اپنے خادم سے فرمایا: ”میرے لیے وضو کا پانی لے کر آؤ!“ خادم ایک برتن میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا، ساتھ ایک طشت لے آیا، ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہے تھے، انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، پھر آپ نے دائیں ہاتھ کے ذریعے برتن کو پکڑا اور اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا۔ عبدخیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہر مرتبہ ہاتھ دھوتے ہوئے انہوں نے اپنا ہاتھ برتن میں داخل نہیں کیا، یہاں تک کہ دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو لیا تو پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور (اس کے ذریعے پانی لے کر) کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک صاف کیا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا، پھر انہوں نے اپنا دایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنا بایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس میں پانی بھر لیا، پھر اس میں جتنا بھی پانی تھا، اس پانی سمیت ہاتھ کو بلند کیا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اس ہاتھ کا مسح کیا اور پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور اپنے بائیں پاؤں کے ذریعے تین مرتبہ اس کو دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی چلو میں تھوڑا سا پانی لے کر اسے پی لیا، پھر یہ ارشاد فرمایا: ”یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ ہے، جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے طریقے کو دیکھ سکے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔“ بعض راویوں نے اس کے بعض کلمات میں کمی و بیشی کی ہے، لیکن ان کا مفہوم قریب قریب ہے۔
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاحِبُ السَّابِرِيِّ ، ومُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُنَيْنِ ، وَاللَّفْظَةُ لابْنِ زَنْجَوَيْهِ ، قَالُوا : نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا أَيُّوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ : " رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ دَعَا بِوُضُوءٍ بِكُوزٍ ، فَجِيءَ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ فِي تَوْرٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، وَمَضْمَضَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ ، وَمَسَحَ أُذُنَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ، ثُمَّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
محمد محی الدین
ایوب بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بن ابوالحسن کو دیکھا، انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا تو ان کے لیے پانی کا ایک بڑا برتن لایا گیا، پھر وہ پانی پیالے میں ڈال دیا گیا، انہوں نے سب سے پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، پھر دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں کانوں کا مسح کیا اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھو لیے، پھر یہ بات بیان کی: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ یہ ہے۔
حدیث نمبر: 371
حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْمَعْمَرِيُّ ، نا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، حَدَّثَتْنِي الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَمُؤَخِّرَهُ وَصُدْغَيْهِ ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا " .
محمد محی الدین
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے آگے والے حصے اور پیچھے والے حصے اور دونوں کنپٹیوں کا مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی دونوں انگلیاں داخل کر کے ان کے ذریعے کان کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔
حدیث نمبر: 372
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً ، نا بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ " كَانَ يَتَوَضَّأُ فَيَمْسَحُ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ وَبَاطِنَهُمَا ، ثُمَّ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ " . قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ : هَذَا يَقُولُ الثَّقَفِيُّ ، وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْ فِعْلِهِ.
محمد محی الدین
حمید بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تھے تو اپنے کانوں کے اوپر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کرتے تھے اور پھر یہ بیان کیا کرتے تھے: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ دیگر راویوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کے فعل کے طور پر روایت کیا ہے۔
حدیث نمبر: 373
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَأْمُرُنَا بِالأُذُنَيْنِ " .
محمد محی الدین
حمید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصے اور باہر والے حصے کا مسح کیا اور پھر یہ بتایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں کانوں (کا مسح کرنے کا) حکم دیا کرتے تھے۔“
حدیث نمبر: 374
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّاصِحِ ، بِمِصْرَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ ، قَالُوا : نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا " . وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ : قَالَ أَبِي : رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، وَقَتَادَةُ ، قَالا : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . مُرْسَلا وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ . قَالَ الشَّيْخُ : وَرَوَاهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ مَوْقُوفًا .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو اپنے دونوں رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور پھر اپنی انگلیوں کے ذریعے نیچے کی طرف سے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 375
حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا أبُو الْمُغِيرَةِ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، نا عبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ نَحْوَ قَوْلِ ابْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ ، إِلا أَنَّهُ لَمْ يَرْفَعْهُ وَهُوَ الصَّوَابُ.
محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب وضو کرتے تھے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت نقل کی ہے)۔ البتہ انہوں نے اس روایت کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا اور یہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 376
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ رَفَعَ الْقَلَنْسُوَةُ ، وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ اپنے سر کا مسح کرتے تھے تو اپنی ٹوپی اٹھا دیتے تھے اور سر کے اگلے حصے کا مسح کیا کرتے تھے۔