کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ الْعُرْيَانِ الْهَرَوِيُّ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . كَذَا قَالَ وَهُوَ وَهْمٌ ، وَالصَّوَابُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا ، هَذَا وَهْمٌ ، وَلا يَصِحُّ وَمَا بَعْدَهُ ، وَقَدْ بَيَّنْتُ عِلَلَهَا.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہے۔“ راوی نے یہ بات اس طرح نقل کی ہے: تاہم یہ راوی کا وہم ہے، کیونکہ درست بات یہ ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، وَالْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ ، قَالا : نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَلِمِ بْنِ حَيَّانَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ يُونُسَ الْبَزَّازُ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . رَفْعُهُ وَهْمٌ وَالصَّوَابُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ ، وَالْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، هَذَا ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راوی نے اس روایت کو ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ ان کا وہم ہے۔ صحیح بات یہی ہے، یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے۔ اس روایت کا راوی قاسم بن یحییٰ ضعیف ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ ، بِالرَّمْلَةِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . كَذَا قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ . وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهْمٌ . وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَاضِي غَزَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهْمٌ وَوَهِمَ فِي ذِكْرِ الثَّوْرِيِّ . وَإِنَّمَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخِي عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْهُ مَوْقُوفًا.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راوی نے اس روایت کو اسی طرح ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ ان کا وہم ہے، جبکہ دیگر راویوں نے بھی اسے عبید اللہ کے حوالے سے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ بھی ان کا وہم ہے، اس کے علاوہ ثوری نامی راوی کا ذکر کرنے میں بھی راوی کو وہم واقع ہوا ہے، تاہم ایک اور سند کے ہمراہ یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " ، مَوْقُوفٌ . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، مَوْقُوفًا.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے۔
حَدَّثَنَا بِهِ حَدَّثَنَا بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ ، وَيَقُولُ : " هُمَا مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
جعفر بن محمد الواسطی نے بیان کیا کہ موسیٰ بن اسحاق نے ان سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ ابوبکر نے ان سے کہا کہ عبدالرحیم بن سلیمان نے ابن اسحاق سے، نافع سے بیان کیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کانوں کو مسح کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ”یہ دونوں سر کے حصے ہیں۔“ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . قَالَ الشَّيْخُ : وَأَمَّا الْحَدِيثُ الأَوَّلُ الَّذِي رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ الْعُرْيَانِ عَنْ حَاتِمٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا ، فَهُوَ وَهْمٌ وَالصَّوَابُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا.
محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کانوں کا مسح کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے: ”یہ دونوں سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ ، نا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا أَبُو مُوسَى ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ ، قَالا : نا سُفْيَانُ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَرْجَانَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
ہلال بن اسامہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا غَيْلانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّحَّاسُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . وَرُوِيَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، مَرْفُوعًا.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّحَّاسُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِى مَخْزُومٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَنَزِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . مُحَمَّدُ بْنُ فَضْلٍ هُوَ ابْنُ عَطِيَّةَ ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا راوی محمد بن فضل محمد بن فضل بن عطیہ ہے، اور یہ ”متروک الحدیث“ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ بِمِصْرَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْبَزَّارُ ، ثنا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، نا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا بِهِ أَبِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَاغِنْدِيُّ ، ثنا أَبُو كَامِلٍ بِهَذَا . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كَامِلٍ عَنْ غُنْدَرٍ ووُهِمَ عَلَيْهِ فِيهِ تَابَعَهُ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ . وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مُرْسَلا . فَأَمَّا حَدِيثُ الرَّبِيعِ بْنِ بَدْرٍ.
محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس میں بعض مقام پر راوی کو وہم ہوا ہے۔ اس روایت کا تابع بھی موجود ہے لیکن اس کو نقل کرنے والا راوی متروک ہے۔ تاہم زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت سلیمان بن موسیٰ نامی راوی کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”مرسل“ روایت کے طور پر منقول ہے۔
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ أَبُو الْحَسَنِ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالا : نا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، نا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ النَّحَّاسِ ، نا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ ، قَالَ : كَتَبَ إِلَيْنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا كَثِيرُ بْنُ شَيْبَانَ ، قَالَ : نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَمَضْمَضُوا وَاسْتَنْشِقُوا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ . مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”(وضو کرتے ہوئے) کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی سر کی طرح کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی ربیع بن بدر متروک الحدیث ہے۔
وَأَمَّا حَدِيثُ مَنْ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَلَى الصَّوَابِ فَحَدَّثَنَا بِهِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَحَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سلیمان بن موسیٰ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، وقَبِيصَةُ ، قَالا : نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ.
محمد محی الدین
سلیمان بن موسیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سلیمان بن موسیٰ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
نا ثَمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نا عبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سلیمان بن موسیٰ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . وَهِمَ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ فِي قَوْلِهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالَّذِي قَبْلَهُ أَصَحُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں علی بن عاصم نامی راوی کو وہم ہوا ہے، انہوں نے اس کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اس سے پہلے ابن جریج کے حوالے سے جو روایت نقل کی گئی ہے، وہ زیادہ مستند ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ الْبَلْخِيُّ ، نا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ بِبَلْخَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْجَوْزَجَانِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . كَذَا قَالَ وَالْمُرْسَلُ أَصَحُّ .وَرُوِيَ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَاختَلَفَ عَنْهُ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے، اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں، (یعنی ان پر بھی مسح کیا جائے گا)۔“ اس کو راوی نے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم اس کا ”مرسل“ ہونا زیادہ مستند ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ أَبُو سَعِيدٍ ، بِبَالِسَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص وضو کرے تو اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْحَسَنِ التَّمِيمِيُّ ، نا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ سَوَاءً ، إِلا أَنَّهُ قَالَ : " وَلْيَسْتَنْثِرْ ".
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: «وليستثر.»
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ الْبَلْخِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ الْعَائِذِيُّ أَبُو الْحَسَنِ الأَنْطَاكِيُّ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامِغَانِيُّ ، وَكَانَ رَجُلا صَالِحًا ، نا عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمَضْمَضَةُ وَالاسْتِنْشَاقُ مِنَ الْوُضُوءِ الَّذِي لا يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلا بِهِمَا ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . جَابِرٌ ضَعِيفٌ ، وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ فَأَرْسَلَهُ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُطِيعٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کا ایسا حصہ ہے جس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں پر مسح کیا جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی جابر ضعیف ہے، اس سے نقل کرنے کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حکم بن عبداللہ نامی راوی نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی زیادہ درست محسوس ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا أَبُو مُطِيعٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ مِنْ وَظِيفَةِ الْوُضُوءِ لا يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلا بِهِمَا ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ مَوْقُوفًا.
محمد محی الدین
عطاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کے ان اعمال میں سے ایک ہے، جن کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو عمر بن قیس نامی راوی نے اپنی سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْخَصِيبُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ ، نا أَبُو مَنْصُورٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ فِي الْوُضُوءِ ، وَمِنَ الْوَجْهِ فِي الإِحْرَامِ " . عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ضَعِيفٌ . وَرَوَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”وضو میں دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی دونوں کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا) اور احرام میں یہ چہرے کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں کو ڈھانپا نہیں جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی عمر بن قیس ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، تاہم اس میں کچھ اختلاف کیا گیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمَضْمَضَةُ وَالاسْتِنْشَاقُ سُنَّةٌ ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ضَعِيفٌ ، وَالْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ مِثْلُهُ . خَالَفَهُ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، فَرَوَاهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . وَلا يَصِحُّ أَيْضًا.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا راوی اسماعیل بن مسلم ضعیف ہے اور قاسم بن غصن بھی اس کی مانند ضعیف ہے۔ علی بن ہاشم نے اس روایت کو نقل کرنے میں کچھ اختلاف کیا ہے، انہوں نے اسے اپنی سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کیا ہے، لیکن یہ بھی مستند نہیں ہے۔
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، مِنْ كِتَابِهِ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ كَعْبٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . وَرُوِيَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص وضو کرے تو اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، نا خَلادُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، مِثْلَهُ .
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا ابْنُ يَاسِينَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَالَجَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، بِهَذَا مِثْلَهُ . مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ هَذَا مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . وَرَوَاهُ يُوسُفُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَن ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کا ایک راوی محمد بن زیاد متروک الحدیث ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . وَرُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہی روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی نقل کی گئی ہے۔
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نا ابْنُ عُلاثَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَمَضْمَضُوا وَاسْتَنْشِقُوا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، وَابْنُ عُلاثَةَ ضَعِيفَانِ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”(وضو کرتے ہوئے) کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو، دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کے ایک راوی عمرو بن حصین اور دوسرے راوی ابن علاثہ دونوں ضعیف ہیں۔
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . ابْنُ مُحَرَّرٍ مَتْرُوكٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا ایک راوی ابن محرر متروک ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا جَعْفَرُ بْنُ الْقَلانِسِيِّ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا الْبَخْتَرِيُّ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، نا الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ ضَعِيفٌ ، وَأَبُوهُ مَجْهُولٌ . وَرَوَى عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا راوی بختری بن عبید ضعیف ہے اور اس کا والد مجہول ہے۔
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ الأَحْمَرُ ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . رَفَعَهُ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي مُوسَى.
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو علی بن جعفر نامی راوی نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت ”موقوف“ ہے، اس روایت کے راوی حسن نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . مَوْقُوفٌ . قَالَ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الْفَرَّاءُ ، وَغَيْرُهُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ . وَرُوِيَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔ یہی روایت سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالا : ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " وَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْمَاقَيْنِ ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً . شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ . وَقَدْ وَقَفَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ حَمَّادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ (انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے:) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں آنکھوں کے گوشوں کا بھی مسح کیا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک کا ایک مرتبہ مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی شہر بن حوشب مستند نہیں ہے۔ سلیمان بن حرب نامی راوی نے اس روایت کو ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ راوی ثقہ اور مستند ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا حَمَّادٌ ، عَنْ سِنَانٍ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " ، بِالشَّكِّ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات فرمائی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یعنی اس روایت میں شک پایا جاتا ہے۔
…