حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الأَعْمَشُ ، نا أَبُو صَالِحٍ ، وأَبُو رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " . صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ شخص اسے سات مرتبہ دھوئے۔“ یہ روایت ”صحیح“ ہے۔
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، وَأَبِي رَزِينٍ ، وَأَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُهْرِقْهُ وَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " . صَحِيحٌ ، إِسْنَادُهُ حَسَنٌ ، وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ اس برتن میں موجود چیز کو بہا دے اور اس برتن کو سات مرتبہ دھولے۔“ اس روایت کی سند صحیح اور حسن ہے اور اس کے تمام راوی مستند ہیں۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِيُّ ، نا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، نا عَارِمٌ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْكَلْبِ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ ، قَالَ : " يُهَرَاقُ وَيُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " . صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کتے کے بارے میں یہ روایت منقول ہے: جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے، تو وہ فرماتے ہیں: ”اس کے اندر موجود چیز کو بہا دیا جائے، اور اس برتن کو سات مرتبہ دھویا جائے۔“ یہ روایت صحیح ہے اور ”موقوف“ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ سِنَانِ بْنِ يَزِيدَ ، نا خَالِدُ بْنُ يَحْيَى الْهِلالِيُّ ، نا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ ، أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کسی برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اسے سات مرتبہ دھولیا جائے، جس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے۔“
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاهُنَّ بِالتُّرَابِ " . الأَوْزَاعِيُّ دَخَلَ عَلَى ابْنِ سِيرِينَ فِي مَرَضِهِ ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کے برتن کو پاک کرنے کا طریقہ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے: اسے سات مرتبہ دھولے اور اس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرے۔“ امام اوزاعی، ابن سیرین کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے تھے جب وہ بیمار تھے۔ امام اوزاعی نے ابن سیرین سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، وَحَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالا : نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَهُورُ الإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ ، يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ ، وَالْهِرَّةُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ " . قُرَّةُ يَشُكُّ ، هَذَا صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن کو پاک کرنے کا طریقہ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے: اس برتن کو سات مرتبہ دھولیا جائے، جس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے، اگر بلی نے منہ ڈالا ہو، تو اسے ایک یا دو مرتبہ دھولیا جائے۔“ یہ شک قرہ نامی راوی کو ہے، اور یہ روایت مستند ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبَانُ ، نا قَتَادَةُ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ السَّابِعَةَ بِالتُّرَابِ " . وَهَذَا صَحِيحٌ .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اسے سات مرتبہ دھولو اور ساتویں مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرو۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ ، إِلا أَنَّهُ قَالَ : الأُولَى بِالتُّرَابِ . هَذَا صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ صاف کیا جائے۔“ یہ روایت مستند ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاهُنَّ بِالتُّرَابِ " . هَذَا صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھولو اور پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے (دھونا)۔“ یہ حدیث ”صحیح“ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُطَرِّفًا ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلابِ ، ثُمَّ قَالَ : " مَا لَهُمْ وَلَهَا ؟ " ، فَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَفِي كَلْبِ الْغَنَمِ ، وَقَالَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ فِي التُّرَابِ " . صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو اس سے کیا فائدہ؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شکاری کتے، بکریوں کی حفاظت کے لیے کتے کو پالنے کی اجازت دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھولو اور آٹھویں مرتبہ مٹی کے ساتھ رگڑ لو۔“ یہ حدیث ”صحیح“ ہے۔
نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدِ الْحِنَّائِيُّ ، نا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نا الْخَضِرُ بْنُ أَصْرَمَ ، نا الْجَارُودُ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِحْدَاهُنَّ بِالْبَطْحَاءِ " . الْجَارُودُ هُوَ ابْنُ أَبِي يَزِيدَ مَتْرُوكٌ.
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ شخص اسے سات مرتبہ دھولے اور ان میں سے ایک مرتبہ اسے ریت کے ذریعہ (رگڑ کر صاف کرے)۔“ اس روایت کا راوی جاروڈیزید کا بیٹا ہے اور ”متروک“ ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي الْكَلْبِ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ أَنَّهُ يَغْسِلُهُ ثَلاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کتوں کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اسے تین مرتبہ (شاید یہ الفاظ ہیں:) پانچ مرتبہ یا شاید (یہ الفاظ ہیں:) سات مرتبہ دھولے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُغْسَلُ ثَلاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا " . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ ، وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ ، " فَاغْسِلُوهُ سَبْعًا " ، وَهُوَ الصَّوَابُ .
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ شخص اسے تین مرتبہ دھوئے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) پانچ مرتبہ دھولے یا سات مرتبہ دھولے۔“ اس روایت کو اسماعیل نامی راوی سے نقل کرنے کے حوالے سے عبدالوہاب نامی راوی منفرد ہیں اور یہ راوی ”متروک حدیث“ ہیں۔ دیگر راویوں نے اسماعیل نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے اور اس میں یہی الفاظ ہیں: ”اس کو سات مرتبہ دھو لو۔“ اور یہی روایت درست ہے۔
نا محَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا أحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ ، نا أبِي ، نا إسْمَاعِيلُ ، قَالَ : وَثنا بِهِ أَبِي ، نا أحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو الْحِمْصِيُّ ، نا أبِي ، نا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " . وَهُوَ الصَّحِيحُ ، هَذَا صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ”تم اسے سات مرتبہ دھولو۔“ یہ روایت زیادہ مستند ہے۔
نا نا أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، قَالا : نا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاهْرِقْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ " . هَذَا مَوْقُوفٌ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اس میں موجود پانی کو بہا دو اور پھر اسے تین مرتبہ دھولو۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے اور عبدالملک نامی راوی کے علاوہ اور کسی نے اس طرح (”موقوف“ روایت کے طور پر) نقل نہیں کیا ہے۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ أَهْرَاقَهُ وَغَسَلَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”اگر کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اس میں موجود پانی کو بہا دے اور اس برتن کو تین مرتبہ دھولے۔“