سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ بَيَانِ الْمَوَاقِيتِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ باب: : نماز کے اوقات کا تذکرہ اور اس کے بارے میں روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 995
ثنا بِهِ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، ثنا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَالِكٍ بِذَلِكَ.محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے پھر کوئی شخص قبا چلا جاتا تھا۔ ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ شخص وہاں پہنچتا تو وہ لوگ ابھی نماز ادا کر رہے ہوتے تھے۔ ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس وقت سورج ابھی بلند ہوتا تھا۔