سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
فَضْلُ الصَّلَاةِ فِي أَوَّلِ الْوَقْتِ باب: : یہ جو منقول ہے : سب سے افضل عمل نماز ہے
حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْعَتَكِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ ، كَذَا قَالَ ، قَالَتْ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ أَفْضَلِ الأَعْمَالِ ، فَقَالَ : " الصَّلاةُ لأَوَّلِ وَقْتِهَا " .محمد محی الدین
سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، میں یہ بات سن رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ فضیلت والے عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا ہے۔“