سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ الْإِقَامَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهَا باب: اقامت کا تذکرہ اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 943
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنَّهُ حِينَ رَأَى الأَذَانَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا فَأَذَّنَ ، وَأَمَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ فَأَقَامَ " .محمد محی الدین
عبداللہ بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب انہوں نے خواب میں اذان کا طریقہ دیکھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اقامت کہی۔