سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ الْإِقَامَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهَا باب: اقامت کا تذکرہ اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 932
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي ، ثنا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا لَمْ يُدْرِكِ الصَّلاةَ مَعَ الْقَوْمِ ، أَذَّنَ وَأَقَامَ ، وَيُثْنِي الإِقَامَةَ " . مَوْقُوفٌ.محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: جب وہ باجماعت ادا نہیں کر پاتے تھے تو وہ (خود نماز پڑھنے کے لیے) اذان دیتے تھے اور اقامت کہتے تھے (وہ اقامت کے کلمات دو مرتبہ کہتے تھے)۔