سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ الْإِقَامَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهَا باب: اقامت کا تذکرہ اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 908
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا أَبُو يَحْيَى جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا أَبَا مَحْذُورَةَ فَعَلَّمَهُ الأَذَانَ وَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي مَحَارِيبَ مَكَّةَ : اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ مَرَّتَيْنِ ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُقِيمَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً " .محمد محی الدین
ابراہیم بن ابومحذورہ رحمہ اللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور انہیں اذان دینے کا طریقہ سکھایا اور ہدایت کی کہ وہ مکہ میں اذان دیں، جس میں اللہ اکبر دو مرتبہ ہو، اور اقامت کے کلمات ایک مرتبہ پڑھا کریں۔