حدیث نمبر: 893
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، فَإِذَا شَهِدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَصَلُّوا صَلاتَنَا وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبَائِحَنَا ؛ حُرِّمَتْ عَلَيْنَا أَمْوَالُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ إِلا بِحَقِّهَا ، وَلَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ " .
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں مشرکین کے ساتھ اس وقت تک لڑائی کرتا رہوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، وہ ہماری طرح نماز ادا کریں اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ بھی کریں، ہمارے ذبائح کو کھائیں تو ان کے اموال اور خون ہم پر حرام ہو جائیں گے۔ البتہ ان کا حق برقرار رہے گا: ان کو ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمان کو حاصل ہو گی۔ ان پر ہر وہ چیز لازم ہو گی جو مسلمان پر لازم ہوتی ہے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصلاة / حدیث: 893
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976 ، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»