سنن الدارقطني
كتاب النوادر— نادر اور کم یاب مسائل
باب النَّوَادِرُ باب: نادر طور پر پیش آنے والے مسائل
حدیث نمبر: 4285
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالُوا : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا جَاءَهُ أَمْرٌ يَسُرُّهُ خَرَّ سَاجِدًا لِلَّهِ " .محمد محی الدین
بکار بن عبدالعزیز اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی خوشی کی خبر ملتی تھی، تو آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدے میں چلے جاتے تھے (یعنی سجدہ شکر کرتے تھے)۔