سنن الدارقطني
كتاب النوادر— نادر اور کم یاب مسائل
باب النَّوَادِرُ باب: نادر طور پر پیش آنے والے مسائل
حدیث نمبر: 4271
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الصَّغَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " أَهْدَتْ لَهَا امْرَأَةٌ طَبَقًا فِيهِ تَمْرٌ فَأَكَلْتُ مِنْهُ عَائِشَةُ ، وَأَلْقَتْ مِنْهُ تَمَرَاتٍ ، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ : أَقْسَمْتُ عَلَيْكِ إِلا أَكَلْتِيهِ كُلَّهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بِرِّيهَا ، فَإِنَّ الإِثْمَ عَلَى الْمُحَنِّثِ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نے انہیں تھال بھیجا، جس میں کھجوریں تھیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس میں سے کچھ کھجوریں کھا لیں اور کچھ کھجوریں رہنے دیں، اس عورت نے کہا: کہ میں آپ کو یہ قسم دیتی ہوں کہ آپ یہ سب کھائیں گی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کو پورا کرو، کیونکہ قسم توڑنے والے کو گناہ ہوتا ہے۔“