سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ فِي غُسْلِ الْجَنَابَةِ باب: : غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ بَحْرٍ الْعَسْكَرِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا قَالُوا : نا بَرَكَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ لِلْجُنُبِ ثَلاثًا فَرِيضَةً " . هَذَا بَاطِلٌ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلا بَرَكَةُ ، وَبَرَكَةُ هَذَا يَضَعُ الْحَدِيثَ ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ وَكِيعٍ ، الَّذِي كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا مُرْسَلا ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا " ، وَتَابَعَ وَكِيعًا ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَغَيْرُهُ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنبی شخص کے لیے (غسل جنابت میں) تین مرتبہ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو فرض قرار دیا ہے۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یہ روایت باطل ہے۔ برقہ نامی راوی کے علاوہ اور کسی نے اسے بیان نہیں کیا اور برقہ نامی یہ راوی اپنی طرف سے حدیثیں بنایا کرتا تھا۔ صحیح روایت وہ ہے، جسے وکیع نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے ہم اس سے پہلے ”مرسل“ روایت کے طور پر ابن سیرین کے حوالے سے نقل کر چکے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔