سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 376
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ رَفَعَ الْقَلَنْسُوَةُ ، وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ اپنے سر کا مسح کرتے تھے تو اپنی ٹوپی اٹھا دیتے تھے اور سر کے اگلے حصے کا مسح کیا کرتے تھے۔