حدیث نمبر: 368
وَرُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا الْيَمَانُ أَبُو حُذَيْفَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الأُذُنَيْنِ ، فَقَالَتْ : مِنَ الرَّأْسِ ، وَقَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا إِذَا تَوَضَّأَ " . الْيَمَانُ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین

عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دونوں کانوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: ”یہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ پھر انہوں نے یہ بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں کانوں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا وضو کرتے ہوئے مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا ایک راوی یمان ”ضعیف“ ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 368
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 368»
«وقال الدارقطني: اليمان ضعيف ، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: 441/1»