سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 367
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ ، وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَنْ رَجُلِ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ : " وَاعْلَمُوا أَنَّ الأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ " .محمد محی الدین
عروہ بن قبیصہ نے ایک انصاری کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”تم لوگ یہ بات جان لو! دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“