سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : سَأَلْتُ مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : لَيْسَ بِشَيْءٍ فِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَشَهْرٌ ضَعِيفُ ، وَالْحَدِيثِ فِي رَفْعِهِ شَكٌّ . وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ قَالَ أَبِي : سِنَانِ بْنُ رَبِيعَةَ أَبُو رَبِيعَةَ ، مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ.محمد محی الدین
دعلج بن احمد بیان کرتے ہیں: میں نے موسیٰ بن ہارون سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور شہر نامی راوی ضعیف ہے اور اس حدیث کے ’مرفوع‘ ہونے کے بارے میں شک پایا جاتا ہے۔‘“ ابن ابوحاتم نے یہ بات بیان کی ہے: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ابوربیعہ سنان بن ربیعہ نامی راوی حدیث نقل کرنے میں اضطراب کا شکار ہو جاتا ہے۔